جائے وقوعہ ، قریبی دیہاتوں سے25 ریکارڈ یافتہ ملزمان غائب موٹروے کیس کی تحقیقات کے دوران نیا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی )موٹر وے کیس میں دوران تحقیقات انکشاف ہوا ہے کہ کرول گائوں اور ملحقہ دیہات سے 25 ریکارڈ یافتہ ملزمان غائب ہیں۔پولیس کے مطابق ایسٹرن بائی پاس کے قریب جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں 5 کلومیٹر کے علاقے میں سرچ اینڈ سوئپ آپریشن جاری ہے

۔ آپریشن کے دوران انکشاف ہوا کہ 25 ریکارڈ یافتہ ملزمان اپنے گھروں میں نہیں، ان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب پولیس نے 3 دیہات کے 53 افراد کے ڈی این اے سیمپل لے لیے ہیں، تمام افراد کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔دریں اثنا رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمانبزدار نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطہ کیا، راجہ بشارت نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کوواقعہ کی تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقات کو جدید اور سائنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پہلوؤں اور زاویوں کو مد نظر رکھ کر تحقیقات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ـیہ ایک ٹیسٹ کیس ہے جسے جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ـانہوں نے کہا کہ تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رکھا جائے،ملزمان عبرت ناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close