پاکستان کا واحد صوبہ جہاں کرونا وائرس پھر سے تیزی سے بڑھنے لگا، اموات میں بھی اضافہ

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، ستمبر کے پہلے 11دنوں کے دوران ساڑھے 7سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے بلکہ اسی دوران کورونا وائرس کے شرکاء افراد میں سے 4موت کی آغوش میں جاچکے ہیں،صوبے میں کورونا سے

متاثرہ کل مریضوں کی تعداد 13ہزار 4سو تجاوز کرگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ستمبر کے پہلے 11دنوں کے دوران 7سو67نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران 4افراد جاں بحق بھی ہوئے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 13ہزار 4سو ایک تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 12ہزار 2سو72صحت یاب جبکہ ایک سو 45انتقال کرگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز کل 8سو 95کورونا کے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے ایک سو19کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے میں کورونا کے کل 80ہزار 2سو 71ٹیسٹ کرائے جاچکے ہیں جن میں سے 66ہزار8سو 70کے نتائج منفی جبکہ 2سو 65کے نتائج آنا باقی ہے۔ واضح رہے بلوچستان میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9سو84ہے۔صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے حکام کی جا نب سے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنا نے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں تا ہم عام عوام کو رونا وائرس کے مسئلے سے متعلق سنجیدگی کا مظاہرہ کر تے دکھا ئی نہیں دے رہے جو قابل تشویش امر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close