وفاقی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی، ایک دھڑا سی سی پی او کا حامی دوسرا مخالف ہو گیا، سانحہ موٹر وے میں سی سی پی او کے بیان پر وزراء دو دھڑوں میں بٹ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)سی سی پی او لاہور کی طرف سے سانحہ موٹر وے کے حوالے سے متنازعہ بیان پر وفاقی کابینہ کے اندر پھوٹ پڑ گئی، ایک طرف اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی سی پی او کا بیان نا مناسب ضرور ہے لیکن غیر قانونی نہیں اس لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں ی جا سکتی، ان کے اس مؤقف کی

حمایت مشیر داخلہ شہزاد اکبر بھی کرتے ہیں لیکن وفاقی کابینہ کی سینئر رکن شیریں مزاری سی سی پی او لاہور پر برس پڑیں۔ انہوں نے سی سی پی او کی طرف سے متنازعہ بیان پر شدید غصے کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک افسر کی جانب سے اس واقعہ پر سوالات اٹھانا ناقابلِ قبول ہے، یہ بیان خود اس خاتون پر الزام لگانے جیسا ہے۔ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ ایک افسر اس متاثرہ خاتون پر سوالات اٹھائے۔ اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا بیان خود اس خاتون پر الزام لگانے کے مترادف ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں