صوبائی حکومت کا بڑا اقدام، کرونا وائرس اور بارش سے متاثرہ افراد میں رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی این آئی):صوبائی حکومت کا بڑا اقدام، کروناوائرس اور بارش سے متاثرہ افراد میں رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ، سندھ حکومت نے کروناوائرس اور بارش سے متاثر ہونے والے افراد میں رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، متاثرین کے لیے اربوں روپے کیش منتقلی کی مد میں مختص کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق چیف

سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت معاشرتی تحفظ اور معاشی استحکام کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس دوران کرونا اور صوبے میں بارش سے پیدا صورت حال پر غور کیا گیا جس کے بعد سندھ حکومت نے کروناوائرس اور بارش سے متاثرہ افراد میں رقم تقسیم کا فیصلہ کیا۔چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا متاثرہ افراد کے لیے 20 ارب روپے کیش منتقلی کے لیے رکھے ہیں، بارش سے متاثرہ اضلاع میں جلد کیش منتقل کرنے کے لیے 3رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی 3 روز میں بارش متاثرہ اضلاع کے اعدادوشمار اکٹھا کرے گی۔ممتاز علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے بجٹ میں سوشل پروٹیکشن کے لیے 34ارب رکھے ہیں، صوبائی حکومت نے بجٹ میں سوشل پروٹیکشن پر توجہ دی ہے، بجٹ میں زراعت کے لیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ چاول کی پیداوار کے لیے 1 ارب، فرٹیلائزرز کے لیے 1 ارب رکھے ہیں، اسی طرح پیسٹیسائیڈز کے لیے ایک 1 ارب روپے رکھے گئے ہیں، چھوٹے کاروبار کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے سندھ بینک کے ذریعے دیے جائیں گے، سندھ حکومت ہرممکن اقدامات کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close