وزیراعظم عمران خان کا آج وفاقی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ دورے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کا کل وفاقی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ دورے کا امکان ۔وزیراعظم عمران خان کا کل وفاقی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ دورے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان کل کوئٹہ کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، اس دورے میں عمران خان کے ساتھ وفاقی وزرا بھی بلوچستان

جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزرا سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائےگی جبکہ بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور ریلیف کے حوالے سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو بلوچستان میں ہاؤسنگ منصوبوں پربریفنگ جبکہ کرونا اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close