فیاض الحسن چوہان اپنی ہی جماعت کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر برس پڑے۔

لاہور(پی این آئی)فیاض الحسن چوہان اپنی ہی جماعت کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر برس پڑے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنی ہی جماعت کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر برس پڑے۔ آئی پنجاب کی تبدیلی پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ

وفاقی اور صوبائی حکومت میں ہرتعیناتی پر مشاورت ہوتی ہے، آئی جی پنجاب کی تبدیلی معمول کی کارروائی ہے۔پنجاب حکومت کی کارکردگی پر وفاقی وزراء خاص طور پر فواد چوہدری کی تنقید کے سوال پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے دماغ میں خناس اور بھوسہ بھرا ہے، جس کی وجہ سے انہیں بزدار حکومت کی کارکردگی نظر نہیں آتی۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ انہیں کئی مرتبہ سمجھایا ہے لیکن فواد چوہدری ہمیشہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ باز آنے والے نہیں ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور قانون سازی کے شعبوں میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close