عوام کو کچھ دنوں میں کس پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ؟ وزیراعظم نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)عوام کو کچھ دنوں میں کس پریشانی کا سامنا کرنا پڑےگا ؟وزیراعظم نے خبردار کر دیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوارمیں اضافے سے متعلق کسی نے نہیں سوچا، آنے والی سردیوں اور اس سے اگلی سردیوں میں بھی گیس کا مزید مسئلہ سامنے آئے گا ۔پیٹرولیم ڈویژن کے تحت گیس

کے مسائل پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجلی کی پیداوارسے متعلق بہت پہلے سوچنا چاہیے تھا، آج ہماری انڈسٹری مشکل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 17 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرکے 14 روپے میں فروخت کررہے ہیں، قومی مفاد کا تحفظ نہیں کریں گے توصوبائی مفاد بھی بےکار ہوجائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ کسی بھی جمہوری ملک کے عوام کو ملکی مسائل اور چیلنجز کا علم ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں باہرسے گیس لاکربیچ ہی نہیں سکتے، ہمیں سبسڈی کی مد میں جو فائدہ ہوتا ہے وہ ہمارے قرضوں پر چلاجاتا ہے، جبکہ وفاق صوبوں کو بساط کے مطابق فنڈز دیتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے کبھی قومی مسائل پر بات ہی نہیں کی گئی، گیس کی پیداوار کے لیے اقدامات میں آگے نہیں بڑھے، اس کی پیداوار کےلیے بھی بھاری اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے، 27 فیصد پاکستانیوں کو گیس پائپ لائن سے ملتی ہے ، میں بھی ایل پی جی گیس کا استعمال کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی معیشت اوراداروں میں کامیابی کا راز میرٹ ہے، چین 20 سالہ طویل المدتی منصوبے بناتا ہے، پاکستان میں بے پناہ وسائل ہیں لیکن اس پرکام کے لیے ماضی میں سوچا ہی نہیں گیا، چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کا رازنظام کی مضبوطی ہے۔

close