کے الیکٹرک کے سسٹم پر سائبر حملہ، بینک سے رابطوں اور بلنگ کا نظام متاثرہوگیا، ہیکرز کے ڈیٹا واپسی کیلئے کیا مطالبات ہیں؟

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوا ہے اور ہیکرز نے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹرز ہیک کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمپیوٹرز میں موجود ڈیٹا ہیکرز کی جانب سے انکرپٹ کرلیا گیا ہے اور ڈیٹا کی واپسی کیلئے ہیکرز نے تاوان

کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیک کیے گئے کمپیوٹرز پر ڈارک ویب پر رابطے کے پیغامات چھوڑے گئے ہیں، سائبر حملے میں کے ای کے ونڈوز کمپیوٹرز اور بیک اپ متاثر ہوئے ہیں اور ہیکنگ سے انکرپٹ کیا گیا ڈیٹا قابل استعمال نہیں رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیکنگ سے بینکس سے رابطوں کا نظام متاثر ہوا ہے اور کے ای کی بلنگ کا سسٹم بھی ہیکنگ سے متاثر ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے خریدا گیا سافٹ ویئر بھی ہیکنگ سے متاثر ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close