انعام غنی کو آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکی جگہ تعینات کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)انعام غنی کو آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکی جگہ تعینات کر دیا گیا، وفاقی حکومت نے انعام غنی کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب تعینات کردیا۔انعام غنی کی تعیناتی آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جگہ ہوئی ہے اور وہ اِس وقت ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔ملک

کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد انعام غنی چھٹے انسپکٹر جنرل پولیس ہیں۔ان سے قبل شعیب دستگیر کو کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ سے اختلافات کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔تبدیل کیے گئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن لگا دیا گیا جس کا وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او عمر شیخ کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دونوں پولیس افسران کے درمیان اختلافات پر آئی جی پنجاب سے ملاقات کی تھی اور ان کے تحفظات سنے تھے تاہم وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے بعد آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹایا جس کے بعد وفاقی حکومت نے نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

close