نیا آئی جی پنجاب کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گئے

لاہور(پی این آئی)نیا آئی جی پنجاب کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گئے، نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کی تقرری کے لیے ناموں کی سمری اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو بھیج دی گئی، جس میں عامر ذوالفقار، کلیم امام، اے ڈی خواجہ اور محسن بٹ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے نام کی حتمی

منظوری وزیرِاعظم عمران خان دیں گے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عامر ذوالفقار آئی جی اسلام آباد اور کلیم امام آئی جی موٹرویز ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سی سی پی او لاہور سے اختلافات پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔پولیس سروس آف پاکستان چیپٹر کےصدر راؤ سردار کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، آئی جی آفس پنجاب میں ہونے والے اجلاس میں تمام افسران شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران شرکاء نے اتفاق کیا کہ سی سی پی او لاہور نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکاء کی جانب سے سی سی پی او کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لانے کے مطالبے سمیت سی سی پی او لاہور کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹائے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close