کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت و مشیر وزیراعلی سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ حب ندی پر تعمیر پل نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ملکیت ہے۔حب کو کراچی سے ملانے والے فلائی اوور کی صورتحال پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر مرتضی وہاب نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ماہرین نے مذکورہ فلائی
اوور کے اسٹرکچر کو مستحکم قرار دے دیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جنرل مینیجر این ایچ اے جنوبی نے فلائی اوور کا معائنہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ویڈیو کو اس اینگل سے بنایا گیا جس سے غلط تاثر ملا، جامعہ این ای ڈی کے ماہرین این ایچ اے حکام سے رابطے میں ہیں۔حب چوکی کے قریب حب ندی پہ بنائے جانے والے پل کے پلرز حالیہ بارشوں میں متاثر ہوئے ہیں، پل کے پلرز کی سپورٹ کے لئے بنائے جانے والی چاروں اطراف کی دیوار بارشوں کے باعث گرگئی ہے جس سے پل کے پلرز کمزور ہونے کا خدشہ ہے ۔حب ندی کے 3 پلرز کی سپورٹ کی دیواریں گر گئی ہیں جبکہ دیگر کی حالت مخدوش ہے، حب ندی کے پلرز کی تشویشناک حالت سے متعلق شہری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر بھی کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں