جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کب سے باقاعدہ کام شروع کردے گا،وزیراعظم عمران خان نے تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رواں سال 15کتوبر سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ باقاعدہ کام شروع کردے گا، ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام اور مسائل کے حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا، اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے

روزوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور ورکنگ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت پربریفنگ دی۔عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ جنوبی پنجاب کیلئے سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور پنجاب گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں بھی ترمیم کی جا چکی ہے، صحت، تعلیم، پولیس، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے محکمے منتقل کیے جاچکے ہیں۔ 15 کتوبر 2020سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ باقاعدہ کام شروع کردے گا، ٹیکنالوجی، ای گورننس، پیپرلیس کلچر متعارف کرانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام اور مسائل کے حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا، اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار طریقے سے آگے بڑھایا جائے اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے، حکومتی اقدامات سے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات واضح نظر آنے چاہئیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اوراختیارات کی منتقلی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں