سابق رکن اسمبلی کا انتقال ہو گیا

پشاور(پی این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی عصمت اللہ خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خاندان باچاخان کی خدائی خدمتگار تحریک کا اہم حصہ تھی اور وہ خود بھی اس قومی تحریک کا متحرک

حصہ تھے۔باچاخان مرکز پشاور سے جاری تعزیتی بیان میں اے این پی سربراہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدائی خدمتگار خاندان کا چشم و چراغ عصمت اللہ خان قومی تحریک کا اہم حصہ تھے۔ہمارے دیرینہ ساتھی کی وفات بڑا سانحہ ہے۔ خدائی خدمتگار تحریک سے لے کر عوامی نیشنل پارٹی تک انکے خاندان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔بلاشبہ آج قومی تحریک ایک متحرک ساتھی سے محروم ہوگئی جنہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس بڑے غم میں انکے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close