عمران خان ، پرویز مشرف یا نواز شریف؟ قومی لیڈر کس کو مانتے ہیں؟ شیخ رشید نے حیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان برے وقت سے نکل گیا ہے، اگر اس سال بھی ہم نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو ہمارے لیے مسئلہ ہوگا۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہاکہ مافیا طاقتور ہوتے ہیں،بزنس مین کمیونٹی معاشی بھینسیں، جو عوام کی خواہشوں کو نگلتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ

جب سیاست بدلتی ہے تو یہ بدلتی سیاست میں بھی موجود ہوتے ہیں، ان کے تعلقات ہر حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کو ڈیلیور کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے پہلی دفعہ ان پر ہاتھ ڈالا ہے، وہ واحد لیڈر جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سابقہ دو حکومتوں نے جی بھر کر ملک لوٹا، ہم لوگوں کو ٹھیک طرح سے نہیں بتا سکے کہ وہ مسائل کیا چھوڑ کر گئیں۔انہوںنے کہاکہ سابق حکومتوں کی وجہ سے آٹا اور چینی مہنگی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو ایک پیج پر لانے کے لیے کچھ لوگ کام کر رہے ہیں، پاک فوج کی خواہش ہے کراچی کے حالات بہتر ہوں۔فوج نے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالا پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ کراچی کے حالات ٹھیک ہونے کے قریب ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کراچی کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے ،اگر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایڈمنسٹریٹر پر راضی ہو گئیں تو پیکج کا اعلان ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مجھے ابھی نہیں پتا کہ دونوں پارٹیاں کس نام پر اتفاق کریں گی۔اپنی بیماری اور کتاب کے بارے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہمت ہار گیا تھا، مجھے تو ٹیکا نہیں مل رہا تھا،غریبوں کے ساتھ کیا ہوا ہوگا پاکستان میں پیسہ ہی سب کچھ بنا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلا ایڈیشن بک گیا ہے، کورونا کی وجہ سے کتاب زیادہ نہیں لکھ سکا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور عمران خان دونوں لیڈر لیکن نواز شریف لیڈر نہیں بلکہ بزنس مین ہیں، انہیں سیاست میں متعارف کروایا گیا،تمام سیاست دان جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close