سنتھیا رچی پر برا وقت، یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک پر الزام لگانے والی امریکی خاتون کے خلاف وزرات داخلہ نے کیا ایکشن لے لیا؟

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزارتِ داخلہ نے سنتھیا رچی کو 15 روز کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلا ت کے مطابق وزارتِ داخلہ نے امریکی شہری و بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست

کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دے رکھی تھی جسے آج وزارتِ داخلہ نے مسترد کر دیا۔ وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کو 15 دن کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close