تنخواہوں کی عدم ادائیگی، میٹرو بس ملازمین نے ہڑتال کر دی، ٹریک پر دھرنا دے دیا، پولیس آ گئی، گرفتاریاں شروع

راولپنڈی(پی این آئی):تنخواہوں کی عدم ادائیگی، میٹرو بس ملازمین نے ہڑتال کر دی، ٹریک پر دھرنا دے دیا، پولیس آ گئی، گرفتاریاں شروع، میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔راولپنڈی میٹرو بس کے ملازمین نے احتجاجاً بس سروس بھی روک دی اور ملازمین نے

میٹرو ٹریک پر دھرنا دے دیا۔میٹرو بس کی انتظامیہ نے احتجاجی ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو طلب کر لیا۔پولیس نے مظاہرین کو میٹرو بس ٹریک سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس انتظامیہ کی ہدایت پر کارروائی کریں گے اور جو بھی بس قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close