زرتاج گل کے مداحوں کے لیے بڑی خبر ،وزیر مملکت زرتاج گل کو سفیر بنا دیا گیا، زرتاج گل نے ذمہ داری قبول کر لی، کیسے فرائض انجام دیں گی؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)زرتاج گل کے مداحوں کے لیے بڑی خبر ،وزیر مملکت زرتاج گل کو سفیر بنا دیا گیا، زرتاج گل نے ذمہ داری قبول کر لی، کیسے فرائض انجام دیں گی؟ وزیرمملکت برائے ماحولیات وموسیمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے پناہ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ دل کے امراض و،وجوہات

سے متعلق عام شہریوں کوباشعورکرنا اورطبی امدادفراہم کرنے پرپناہ کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں اوران کے اس نیک مقصد میں ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں،پناہ اپنامشن جاری رکھے،ہم اس نیک مقصد میں پناہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی اورجنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے وفاقی وزیرمملکت برائے ماحولیات وموسیمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سے خصوصی ملاقات کی اورپناہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا،صدرپناہ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے بتایاکہ پناہ دل کے امراض کی وجہ بننے والے عوامل،مریضوں کی دیکھ بھال اورکمسن بچوں کے علاج معالجہ کے لئے گزشتہ چھتیس سالوں سے سرگرم عمل ہے،ہم یہ کام اپنافرض سمجھ کراداکرتے ہیں،دل سمیت متعددامراض کی وجہ بننے والے عوامل میں تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس نہایت اہم ہیں،جوضروریات زندگی نہیں،جس کے خلاف پناہ بھرپورجنگ لڑرہاہے اوراس پرعوام کوآگہی وشعور دینے کے لئے دن رات کوشاں ہیں،تاکہ اس بات کوسمجھاجاسکے کہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کااستعمال انسانی صحت کے لئے نہایت نقصان دہ ہے اورمتعدد بیماریوں کی وجہ ہے،اس موقع پرپناہ کے صدر وجنرل سیکرٹری نے وفاقی وزیر زرتاج گل کوپناہ کی تحریک کومزید تقویت بخشنے کے لئے ایمبیسیڈر مقرر کرنے کی پیشکش کی،اوراس توقع کا اظہارکیاکہ مستقبل میں وفاقی وزیر پناہ کے پیغام کوعام کرنے میں ان کی مددگار ثابت ہونگی، وفاقی وزیرزرتاج گل وزیرنے کہاکہ مجھے نہایت خوشی ہوگی کہ میں پناہ کے نیک مقصد میں شامل ہوکر عوام کی خدمت کرسکوں، میرے عہدے کایہ تقاضہ ہے کہ ملک کی فلاح وبہبود کے لئے فعال کرداراداکرنے والے عناصر کی حوصلہ افزائی کروں،انھوں نے پناہ کے نیک مقصد میں اپنی بھرپورتوانائیاں بروئے کارلانے کی یقین دہانی بھی کروائی،اس موقع پرصدر مسعو د الرحمن کیانی اورجنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے وفاقی وزیر کو پناہ کے ایمبیسیڈر بننے پرانھیں سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close