کورونا سے پیدا ہونےو الی جدائیاں ختم، بھارت میں پھنسے200 پاکستانی شہریوں کی واپسی کی تاریخ مقرر ہو گئی

لاہور(پی این آئی)کورونا سے پیدا ہونےو الی جدائیاں ختم، بھارت میں پھنسے200 پاکستانی شہریوں کی واپسی کی تاریخ مقرر ہو گئی، کرونا وائرس کے باعث بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی شہریوں کی 3 ستمبر کو واپسی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کرونا کے باعث بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی فریاد سن لی گئی،

بھارت میں پھنسے200 پاکستانی شہریوں کی 3ستمبر کو واپسی ہوگی۔پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی اٹاری واہگہ بارڈرکے راستے ہوگی، واہگہ بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔پاکستانی شہری مہاراشٹر،مدھیہ پردیش ،دہلی،راجھستان میں پھنسے ہوئے تھے،واپسی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہو رہی ہے۔اس سے قبل رواں سال 28 مئی کو کرونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی، واہگہ بارڈرز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے تھے۔پاکستانیوں کو وصول کرنے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن، صوبائی محکمہ صحت اور لاہور کی ضلعی حکومت کے عہدیدار واہگہ بارڈر پر موجود تھے ۔

close