یورپی ممالک میں پھر کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، خطرے کی گھنٹی بج گئی

پیرس(پی این آئی )فرانس سمیت یورپی ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگاجس نے فرانس حکومت کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، کورونا وائرس کے تیزی سے دوبارہ پھیلاو پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز 6 ہزار 111

متاثرین سامنے آئے تھے۔فرانس میں اس سے قبل 31 مارچ کو سب سے زیادہ 7 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو ایک دن میں سامنے ا?نے والے سب سے زیادہ کیسز تھے۔نئے کیسز کے بعد فرانس میں مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار 77 ہوگئی ہے جبکہ مزید 20 افراد کی اموات ہوئی ہیں ، اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 596 ہو گئی ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 45 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ادھر کینیڈین معیشت کو بھی دوسری سہ ماہی میں دھچکا لگا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close