ن لیگ اور پیپلز پارٹی غیر سنجیدہ ہیں، حکومت گرا نے میں سنجیدہ کون ہے؟وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حقیقت بتا ہی دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میری بات مانتے تو نوازشریف کو جانے ہی نہ دیتے ،نواز شریف کو واپس لانے کے لئے لائحہ عمل فروغ نسیم اور اور شہزاد اکبر بنائیں گے،جس عدالت نے نواز شریف کو باہر بھیجا وہ شہباز شریف سے جواب طلب کرے،حکومت

گرانے میں ایک ہی آدمی سنجیدہ ہے اور وہ فضل الرحمن ہے، مریم نواز اتنی اہم تھوڑی ہیں کہ کابینہ میں زیر بحث لایا جائے،چاروں صوبوں میں گورننس کے مسائل وزرائے اعلیٰ کی وجہ سے ہیں، وزرائے اعلیٰ اگر نیند سے نہیں جاگے تو پاکستان کا بہت نقصان ہوگا، یف اے ٹی ایف سے نکلنا پاکستان کے مستقبل کا سوال ہے، اپوزیشن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے پاکستان کا دنیا میں وقار خراب کررہی ہے ۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میری بات مانتے تو نواز شریف کو جانے ہی نہ دیتے، نواز شریف کو واپس لانے کے لئے لائحہ عمل فروغ نسیم اور اور شہزاد اکبر بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز اتنی اہم تھوڑی ہیں کہ انہیں کابینہ میں زیر بحث لایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت گرانے میں ایک ہی آدمی سنجیدہ ہے اور وہ فضل الرحمن ہے، جب سے فضل الرحمٰن کی دیہاڑی بند ہوئی ہے وہ ہر ایک کے دروازے پر اپنا جلسہ لے کر پہنچ جاتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ کوئی آدمی مولانا فضل الرحمان اور ان کے گروپ کا لیڈر بننے کو تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو چاہیے کہ وہ دو سال مزید صبر کر لیں ابھی وہ نوجوان ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ ڈاکٹر نے نواز شریف کی رپورٹس کی بنیاد پر باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، مسئلہ ڈاکٹرزکا نہیں مسئلہ رپورٹ کا ہے کہ وہ کیسے بنیں، اب تو نوازشریف ٹھیک ہیں اور گھوم پھر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چاروں صوبوں میں گورننس کے مسائل وزرائے اعلیٰ کی وجہ سے ہیں، فواد چوہدری نے کہاکہ وزرائے اعلیٰ اگر نیند سے نہیں جاگے تو پاکستان کا بہت نقصان ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سترہ ٹریلین پنجاب اور 14 ٹریلین سندھ میں خرچ کیا گیا، بلوچستان میں 7 ٹریلین خرچ کیا گیا کوئی ان سے حساب تو لے۔فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا سافٹ ویئر ایکسپوٹر ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس پے پال کی سہولت نہیں کیونکہ ہمیں ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن غیرسنجیدہ لوگوں کا گروہ ہے، ان کو اندازہ نہیں کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے وہ پاکستان کا دنیا میں وقار خراب کررہے ہیں، ایف اے ٹی ایف سے نکلنا پاکستان کے مستقبل کا سوال ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ ان کی اپنی منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف میں گیا، انہوں نے منی لانڈرنگ کے لیے قانون بھی نہیں بنائے، ایسے لگتا تھا کہ منی لانڈرنگ پاکستان میں حلال ہے، پاکستان سے پیسے کمائیں اور اسے باہر بھیج دیں اور کوئی پوچھے بھی یہ ممکن نہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن سنجیدگی کا مظاہرہ کرے یہ قوانین پاکستان کے لئے ضروری ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ نواز شریف فراڈ کرکے بیرون ملک ہے، جس عدالت نے نواز شریف کو باہر بھیجا وہ شہباز شریف سے جواب طلب کریں۔فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان اور ہماری نواز شریف سے لڑائی کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دو اعشاریہ 7 ارب واپس کر دیں پھر نواز شریف کہیں بھی چلے جائیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں چائنہ گیا تو ہم نے ایک دن میں اکتالیس کمپنیز سے ملاقات کی ، ہم نے اگلے دس سال کی پلاننگ کرنی ہے، دنیا میں دس سال سے زیادہ کی پلاننگ ہو نہیں سکتی،دس سالوں میں کوئی ایسی چیز آجاتی ہے جس سے دنیا تبدیل ہو جاتی ہے۔وفاقی وزیر سائنس نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ماحول دوست انسان ہیں، پاکستان ایشیا میں الیکٹرک بسیں چلانے والا پہلا ملک ہو گا۔فواد چوہدری نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے سائنس و ٹیکنالوجی پر توجہ نہیں دی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا سائنس و ٹیکنالوجی میں شاندار آغاز تھا، ماضی میں غلطیوں کی قیمت ہمیں بھگتنی پڑی۔

انہوںنے کہاکہ رواں سال ہم نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سپورٹ سے سول ملٹری انٹرفیس متعارف کرایا۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس آیا تو ہم میڈیکل سامان امپورٹ کر رہے تھے، آج پاکستان میڈیکل سامان کا بڑا ایکسپورٹر بن گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ دنیا میں بیٹری چھوٹی مگر طاقتور ہوتی جا رہی ہے، اگلے تین سے چار سالوں میں و سکتا ہے کہ بیٹری ریچارج کی ضرورت ہی نہ پڑے۔فواد چوہدری نے کہاکہ بہت جلد ڈرائیور لیس کاریں دنیا میں چل رہی ہونگی، گاڑیاں بغیر فیول اور ڈرائیور کے چلا کریں گی۔فواد چوہدری ن کہاکہ فائیو جی کے آتے ہی بہت سے شعبوں کی ضرورت ختم ہوجائیگی۔ وفاقی وزیر سائنس نے کہاکہ فائیو جی کے آنے سے وکلا کی اہمیت کم ہو جائے گی، میرے یا منیب الرحمن کے کہنے یا نہ کہنے سے چاند مدار تبدیل نہیں کر لے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں سائنس و ٹیکنالوجی کیا اہمیت کو سمجھنا ہوگا، کراچی لاہور میں اتنا کچرہ جمع ہوتا ہے وہاں انرجی پلانٹس لگ سکتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پتا نہیں لاہور کراچی میں حکومتیں انرجی پلانٹس کیوں نہیں لگا رہیں، کچرے سے بہت سے انرجی پیدا کی جا سکتی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ یہ میرے لئے فخر کا لمحہ ہے اب ملک میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، اگلے پندرہ دنوں میں فور ولر کی پالیسی فائنل کرلیں گے۔انہوںنے کہاکہ پینتالیس میں پالیسی پر عملدرآمد شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں