کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرونِ ملک پروازوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیے

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرونِ ملکپروازوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے اندرون و بیرونِ ملک پروازوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے

گئے ہیں۔نئے ایس او پیز 26 اگست 2020 سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں تمام ایئر لائنز، ایئر کرافٹ آپریٹرز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔لاہور سمیت تمام ملکی آپریشنل ایئر پورٹس مینجرز نئی ایس اوپیز پرعمل درآمد کے ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں۔پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، فضائی میزبان پی پی ای کٹس، سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے۔نئی ایس او پیز کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل مسافروں کی مکمل فہرست ایئر پورٹ منیجرز کو فراہم کرنا لازم ہو گا۔طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت کے اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے۔بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کرانا متعلقہ ائیرلائن کی ذمہ داری ہوگی، طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close