اسلام آباد(پی این آئی) گورنر پنجاب چودھری سرور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالت نے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی،اب انہیں واپس آجانا چاہئے ،شہبازشریف کی نوازشریف کے بغیر کوئی حیثیت نہیں،حتمی فیصلہ اب بھینوازشریف کا ہی مانا جاتا ہے
کیونکہ عوام صرف نوازشریف کو ہی ووٹ دیتے ہیں۔قومی موقرنامے دنیا میں شائع رپورٹ کے مطابق مجھ سمیت،شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند تھے لیکن عمران خان نے عثمان بزدار کو چنا،پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ بننے کی خواہش ظاہر نہیںکی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں