منگل کے روز بارشوں کا سلسلہ شروع، کہا ں کہاں بادل کھل کر برسیں گے؟ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز سندھ ،جنوبی بلوچستان ،جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی / گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ وسطی و جنوبی خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان اورکشمیر کے اضلاع میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24

گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم سندھ،شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:۔سندھ: ڈپلو 177، مٹھی 111، میر پور خاص 100، کراچی (گلشن حدید 66، لانڈھی 32، جناح ٹرمینل ، اولڈٖ ائیر پورٹ 01)، نگر پار کر28،چھور 27،اسلام کوٹ 21، کلوئی 20، بدین15 ، ڈاہلی 13، چھاچرو 05،ٹنڈو جام03، پنجاب : سیالکوٹ سٹی 04اور کشمیر: مظفر آباد سٹی میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی45، چلاس 44، ، دالبندین اورشہید بینظیر آباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close