شاہ محمود قریشی کو عہدے سے ہٹایا گیا تو اگلا وزیر خارجہ کون ہو گا؟ اہم تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی)سعودی عرب نے پاکستان سے چار بڑے مطالبات کر دیئے ، کسی بھی ڈیمانڈ سے پیچھے نہ ہٹنےکا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطا بق سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن مبشرلقمان نے کہا ہے سعودی عرب نے پاکستان سےچار مطالبات میں سب سے بڑے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شاہ محمود کی برطرف کریں

اوران کی جگہ کسی کو بھی نیا وزیر خارجہ لگائے۔ اس ضمن میں تین سینیٹرز کے نام سامنے آرہے ہیں جنہوںنے اپنی اپنی لابنگ شروع کر دی ہے ، اگر سعودی عرب کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی قربانی دی جاتی ہے تو اگلا وزیر خارجہ قومی اسمبلی سے نہیں بلکہ سینٹ سے ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب موقف اپنائے ہوئے ہے کہ ہم نے پاکستان کی وقت بروقت مدد کی ہے ۔ اب پاکستان ہمارے بیانیے کو توڑ مروڑ کر غلط استعمال مت کرے ۔ اس سے پہلے بھی ایسا ہو چکا ہےیہ دوسری بار ایسا ہو رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close