عمران خان ایک کرشماتی لیڈر ہیں جن کا متبادل پی ٹی آئی میں موجود نہ اپوزیشن میں، عالمی جریدے کی رپورٹ آگئی

لاہور(پی این آئی) عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مدت پوری کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔عمران خان ایک کرشماتی لیڈر ہیں جن کا متبادل پی ٹی آئی میں موجود نہ اپوزیشن میں۔تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان

مدت پوری کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔عالمی جریدے فارن پالیسی نے وزیراعظم عمران خان کے دور اقتدار کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔عالمی جریدے میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔مضمون میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ عمران خان اقتدار کی مدت پوری کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔عالمی جریدے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر کسی کا خیال ہے کہ سیاسی طوفان آخرکار حکومت کو ختم کر دے گا۔تو کوئی پارلیمانی نظام کے بجائے عبوری انتظامیہ کا دعویٰ کر رہا ہے۔جریدے نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کی کچھ سیاسی غلطیوں کے باعث ممکن ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو کچھ امید پیدا ہوئی لیکن ان کے پاس عمران خان کوہٹانے کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی تحریک چلانے کا حوصلہ نہیں ہے۔بینظیر بھٹو کے بعد عمران خان پاکستان کے سب سے زیادہ کرشماتی لیڈر ہیں۔منطقی طور پر ابھی تک عمران خان کوئی متبادل موجود نہیں ہے ۔نہ پی ٹی آئی کے اندر اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں میں۔ اس سے پہلے ق لیگ ، پیپلزپارٹی نے پانچ سال پورے کیے، ن لیگ نے پانچ سال پورے کیے لیکن وزیراعظم مدت پوری نہیں کرسکے۔ عمران خان کو ہٹانے کیلئے پارٹی کے اندرونی اختلافات کو استعمال کیا گیا، اتحادیوں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا ہر دومہینے کے بعد تاریخ دیتا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت دوماہ بعد چلی جائے گی۔ مائیکل مین لکھتا ہے کہ پاکستان کے سیاسی پنڈتوں کے تجزیے جائزے غلط ثابت ہوئے۔ عمران خان کے قائم رہنے کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلق میں ابھی دراڑ نہیں آسکی۔

close