تحریک انصاف ، ن لیگ کا ووٹ بینک توڑنے میں ناکام ، مریم نواز اگر باہر نکل آئیں تو کیا ہو گا؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے حکومت کو خبردار کر دیا

لاہور (پی این آئی) سینئر تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک ابھی تک برقرار ہے،پی ٹی آئی ، ن لیگ کا ووٹ توڑنے میں ناکام ہے، مریم نواز جب بھی باہر نکلتی ہیں، ہنگامہ کھڑا کردیتی ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اس کا علاج ان کو گرفتار یا گھر میں رکھیں، اگر وہ باقاعدہ باہر نکل آئیں تو حکومت

کیلئے خطرہ بن جائے گی۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک ابھی تک برقرار ہے، تحریک انصاف ابھی تک ایسا کوئی کام نہیں کرسکی، جس سے ن لیگ کا ووٹ بینک ٹوٹ جائے، مریم نوازلوگوں کو اکٹھا کرنے والی یعنی کراؤڈ پلر ہیں، وہ جب نکلتی ہیں، جب چاہتی ہیں، وہ ہنگامہ کھڑا کردیتی ہیں، اس کا بھی تحریک انصاف کے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے پاس اس کا علاج صرف یہ کہ ان کو گرفتار رکھے یا گھر سے باہر نہ نکلنے دے۔لیکن یہ کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔اگر مریم نواز واقعی گھر سے باہر نکل آئیں اور لوگوں میں جانا شروع کردیا تو تحریک انصاف کی حکومت کیلئے خطرہ بن جائے گی۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ میاں نواز شریف جونہی متحرک ہوتے ہیں، سیاست میں گرما گرمی آجاتی ہے، ابھی کل ہی شیخ رشید اور مائیک کول نے جو کہا وہ ایک ہی اینگل ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گیٹ نمبر چار پر تو ہم بیٹھے ہیں، پھر اپوزیشن کہاں سے معاملات طے کرلے گی؟ حکومت پریشر میں آکر اپنے تعلقات خراب نہ کربیٹھے اس کا بالواسطہ نوازشریف کو مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید قابل احترام ہے، لیکن ان کی باتو ں میں تضاد ہے، ایک طرف کہتے ہیں نوازشریف پانچ سال کیلئے ڈیل کرکے گئے ہیں، دوسری طرف عدالتوں سے رجوع کیا جارہا ہے، ان کو فوری واپس لایا جائے۔اگر ڈیل ہوئی ہے تو پھر واپس کیسے آسکتے ہیں؟ نوازشریف کو جب بھیجا گیا تھا، اس کا مقصد یہ تھا کہ جیل میں کوئی حادثہ نہ ہوجائے، بھٹو کی طرح پھر کوئی سانحہ نہ ہوجائے۔

close