اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ 2 سالوں میں حکومتی قرض میں 45فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی دستاویز کے مطابق 2سالوں میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کے 87فیصد کے برابر ہوگیا جب کہ قرض میں اضافے کی بڑی وجہ مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے
لیا گیا قرض ہے۔ دوسری جانب قانون کے مطابق حکومتی قرض جی ڈی پی کے 60فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن)کے دور میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کا تقریبا 73فیصد تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں