محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات سخت ،موبائل فون سروس کی بندش کا امکان،کونسے کونسے مقامات سیل کیے جائیں گے؟ جانئے

پشاور ( پی این آئی)محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات سخت ،موبائل فون سروس کی بندش کا امکان،کونسے کونسے مقامات سیل کیے جائیں گے؟ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پشاور میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، جگہ جگہ کیمرے نصب

کردیئے گئے جبکہ شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر بھی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔پشاور میں محرم الحرام کو پرامن بنانے کےلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، 1600 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں 100 سے زیادہ کمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے کوہاٹی میں ایک سپریم کمانڈ پوسٹ جبکہ 7 کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔پلان کے تحت 8 محرم کو شہر کے 22 مقامات کو سیل کر دیا جائے گا، جبکہ 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس کی بندش کا بھی امکان ہے۔محرم الحرام کے دوران شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہےجبکہ خارجی و داخلی راستوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ ذیشان کاکاخیل 92 نیوز پشاورمیں محرم الحرام کو پرامن بنانے کےلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، 1600 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔شہرکے مختلف علاقوں میں 100 سے زیادہ کمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے کوہاٹی میں ایک سپریم کمانڈ پوسٹ جبکہ 7 کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں