غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:نیب نے سیکرٹری بلدیات سندھ روشن شیخ کو گرفتار کر لیا

کراچی(پی این آئی)غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:نیب نے سیکرٹری بلدیات سندھ روشن شیخ کو گرفتار کر لیا، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو گرفتارکرلیا، روشن شیخ کو نیب نے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔سیکریٹری بلدیات

روشن شیخ سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کی توثیق کی درخواست کےلیے موجود تھے، عدالت نے روشن شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سننے سے ہی انکار کر دیا تھا۔روشن شیخ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت منسوخی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ضمانت مسترد ہونے پر روشن شیخ کو نیب اہلکاروں نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ سیکریٹری بلدیات روشن شیخ پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close