کراچی(پی این آئی)روشن شیخ نے بطور ایگزیکٹوآفیسر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ عہدے کا غلط استعمال کیا، سندھ ہائیکورٹ نے روشن علی شیخ کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ و دیگر کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کر
دیا گیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جار ی کیا گیا 18صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار علی سانگی نے تحریر کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا ہے کہ روشن شیخ نے بطور ایگزیکٹوآفیسر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ عہدے کا غلط استعمال کیا، فضل الرحمٰن نے بطور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ وائٹ کالر کرائم میں ہر چیز کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے، وائٹ کالر کرائم کے کیسز میں ایک مکمل نیٹ ورک ملوث ہوتا ہے، اس طرح کے کیسز میں کمیشن کے معاملات ہوتے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کا مزید کہنا ہے کہ روشن شیخ سمیت 10 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں