نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو ابھی تک نہیں دی گئیں،ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے ، زرتاج گل

اسلام آباد(پی این آئی)نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو ابھی تک نہیں دی گئیں،ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے ، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو ابھی تک نہیں دی گئیں۔وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نےنجی ٹی وی نیوز کے

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جنگ ہار چکی ہے۔ کچھ روز قبل تک مسلم لیگ ن کے رہنما کہتے رہے کہ ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے لیکن آج جب حکومت نواز شریف کی وطن واپسی کی بات کرتی ہے تو ن لیگی رہنماوَں کو مسئلہ ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بھی عدالت نے نواز شریف کا پوچھا جبکہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو ابھی تک نہیں دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close