سی پیک سے متعلق ملازمتیں ،اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، عوام ملازمتوں اوراقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پرکان نہ دھریں، عاصم سلیم باجوہ نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سی پیک سے متعلق ملازمتیں ،اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، عوام ملازمتوں اوراقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پرکان نہ دھریں، عاصم سلیم باجوہ نے واضح کر دیا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ سی پیک سے متعلق جھوٹی،پروپیگنڈا پر مشتمل خبریں

زیرگردش ہیں ،عوام ملازمتوں اورپراجیکٹس سے متعلق جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سی پیک سے متعلق ملازمتیں ،اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے ۔جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے نے کہاکہ سی پیک سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہاکہ مختلف اقدمات اورافراد سے متعلق گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں،عوام ملازمتوں اوراقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پرکان نہ دھریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں