کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے منظوری دے دی، 9 بڑے ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ، نیویارک میں روزویلٹ ہو ٹل کے بارے میں کیا فیصلہ ہوا؟

اسلام آباد (پی این آئی) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے منظوری دے دی، 9 بڑے ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ، نیویارک میں روزویلٹ ہو ٹل کے بارے میں کیا فیصلہ ہوا؟کابینہ کی نجکاری کمیٹی( سی سی او پی) نے او جی ڈی سی ایل سمیت ملک کے 9قومی اداروں کی نجکاری کی منظوری دیدی جن میں او جی ڈی سی ایل کے

7فیصد ،پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے 10فیصد حصص، گدو پاور پلانٹ ،سروسز ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سنٹر لاہور، پاکستان ری انشورنس کمپنی، ہائوس بلڈنگ فنانس کمپنی اور فرسٹ ویمن بینک شامل ہیں،ان کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری بھی دیدی گئی جبکہ امریکہ میں پاکستان کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت عالمی معاشی حالات بہتر ہونے تک موخر کر دی گئی ،مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں31دسمبر2020تک نجکاری کیلئے پیش کئے جا نے والے اداروں کی نجکاری کی منظوری د ی گئی۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل)کے 7فیصد شیئر اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے 10فیصد حصص سٹاک ایکسچینج کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ پاور سیکٹر کی بڑی پاور جنریشن کمپنی (747میگاواٹ )گدو پاورپلانٹ کی نجکاری کی اصولی منظوری دیتے ہوئے تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کواس سلسلے میں تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close