ملک بھر میں موسم شدید، کہاں کہاں کی پروازیں منسوخ ہو گئیں؟

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں موسم شدید، کہاں کہاں کی پروازیں منسوخ ہو گئیں؟پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت جانے والی 3 پروازیں خراب موسم کے باعث واپس اسلام آباد پہنچ گئیں۔ 22 اگست کو گلگت جانے والی پرواز بھی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کی گئی۔ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے مطابق

اسلام آباد سے اڑان بھرنے والی 2 پروازیں جب گلگت ائیرپورٹ پہنچیں تو ہوا کا دباؤ بہت زیادہ تھا، جس کے باعث طیارے ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکے۔خراب موسم کے باعث اسلام آباد سے آج 22 اگست کو گلگت جانے والی تیسری پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں میں کسی قسم کی کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی۔ 21 اگست کو متاثر ہونے والی پروازیں پی کے 603 اور 605 شامل ہیں۔ تینوں پروازیں اب اتوار 23 اگست کے روز دوبارہ شیڈول کی جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close