سپریم کورٹ کی اگلے ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی، چیف جسٹس گلزار کسی بھی بینچ میں شامل نہیں ہیں

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ کی اگلے ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی، چیف جسٹس گلزار کسی بھی بینچ میں شامل نہیں ہیں۔سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد آئندہ ہفتے کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔سپریم کورٹ کی کاز لسٹ

اور ججز روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دو، کراچی اور لاہور رجسٹری میں ایک ایک بنچ ہوگا۔اسلام آباد کے پرنسپل سیٹ پر دو بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، بنچ ایک میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں جب کہ بنچ دو میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں۔کراچی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ کیسز کی سماعت کریں گے، جسٹس مقبول باقر چیمبر میں فرائض سر انجام دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close