آٹھویں جماعت کا امتحان ختم کرنے کا فیصلہ، اگلی جماعت میں پروموٹ ہونے کا نیا طریقہ کار کیا ہو گا؟ تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی) محکمہ سکولز پنجاب نے ہشتم کا امتحان ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، پیک کے تحت رواں سال آٹھویں کا امتحان نہیں لیا جائےگا، پانچویں جماعت کی طرح آٹھویں کے اسیسمنٹ ٹیسٹ بھی سکولوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محمکہ سکولز پنجاب نے پانچویں جماعت کے بعد آٹھویں جماعت کے

طلباء کیلئے بھی بورڈ کا امتحان ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔اب آٹھویں جماعت کے اسیسمنٹ ٹیسٹ بھی سکولوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ پنجاب ایگزمیشن کمیشن سکولوں میں ہی اسیسمنٹ ٹیسٹ کے ذریعے طلباء اور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ سیٹ کررہا ہے۔ اس سے قبل پیک کے تحت ہر سال 25 لاکھ بچوں کا امتحان لیا جاتا تھا۔ لیکن رواں سال سکولوں میں ہی صرف اسیسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم نے پانچویں جماعت کا بھی امتحان ختم کردیا تھا۔دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ تعلیمی بورڈز، کالجز اور یونیورسٹیوں کے امتحانات ختم کردیے گئے، حکومت نے طلباء کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کردیا ہے۔ کورونا کے باعث پاکستان میں بھی اول تا ہفتم کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا گیا ہے۔ سکول کھلتے ہی بچے اگلی جماعتوں میں بیٹھیں گے۔مزید برآں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا کے باعث 13مارچ کو سکول بند کیے، پھر 15 ستمبر کو سکول کھولنے کی تاریخ دی، نویں، دسویں، گیارہویں، اور بارہویں کے بچوں کا امتحان ممکن نہیں تھا، ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا، ایسا فارمولہ بنایا کہ 40لاکھ طلباء کو پروموٹ کیا گیا، سب نے متفقہ طور پرتسلیم کیا۔ اگر دیکھیں تو کیمبرج کے امتحان اور نتائج میں بچے کتنے دلبرداشتہ ہوئے۔لیکن پاکستان میں 29تعلیمی بورڈز نے قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم 15ستمبر سے سکول کھولنے جا رہے ہیں، 7ستمبر کو وزراء تعلیم کی میٹنگ ہوگی، جس کے بعد سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ کریں گے، کہ سکول کھولیں یا نہیں، لیکن امید ہے سکول کھل جائیں گے۔ اس حوالے سے وزارت صحت تفصیلی طریقہ کار کا اعلان کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close