چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغازجلد ہوگا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اقتصادی زونز کے لیے صنعتی مہارتوں کی حامل ورک فورس درکار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ

نیوٹیک اورٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیارکی جارہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بھی بڑھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close