شہباز شریف سائیڈ لائن، پارٹی معاملات مریم نواز نے اپنے ہاتھ میں لینے کا اعلان کر دیا،نواز شریف کی بھی خاص ہدایات جاری

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے فوری تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ نواز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ناراض نہیں کرسکتے، مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو بےنقاب کروں گی، پارٹی

معاملات خود دیکھوں گی۔ ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔نواز شریف نے مریم نواز کو سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ناراض نہیں کرسکتے۔ ن لیگ پارٹی کے معاملات اب میں خود بھی دیکھوں گا۔اے پی سی پر اپوزیشن جماعتوں سے بات کی جائے گی۔ ن لیگ نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو مزید بےنقاب کرنے کے لئے باہر نکلوں گی۔حکومت کو ووٹ دینے والے شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے معاملات اب میں خود بھی دیکھوں گا۔ اے پی سی پر اپوزیشن جماعتوں سے بات کی جائے گی۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت کیخلاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہوا۔ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت کےخلاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے تحفظات درست ہیں۔ حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے۔ آئندہ آپ کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے۔ اسی طرح نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں سیاسی صورتحال اور اے پی سی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

close