وزیراعظم عمران خان نے کس بنیاد پر پاک بھارت کرکٹ کی مخالفت کر دی؟ بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کو خوفناک کیوں قرار دے دیا؟ جانیے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کس بنیاد پر پاک بھارت کرکٹ کی مخالفت کر دی؟ بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کو خوفناک کیوں قرار دے دیا؟ جانیے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کے باعث فی الحال دو طرفہ کرکٹ سیریز کھیلنا مناسب نہیں ہوگا۔برطانوی چینل

اسکائی اسپورٹس کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں جس طرح کی حکومت ہے اور جیسے کشیدہ حالات ہیں، ان میں کرکٹ کھیلنا ایک خوفناک بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جس طرح کی حکومت ہے اس کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ایک خوفناک ماحول ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے 1979 اور 1987 میں ہندوستان میں سیریز کھیلی تھیں اس وقت دونوں ممالک کے مابین کرکٹ کے لئے ماحول بہت اچھا تھا، اس وقت حکومتیں بھی رکاوٹیں دور کرنے اور قریب آنے کی کوشش کررہی تھیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہندوستان نے 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تو پاکستان کی ٹیم ہار گئی تھی مگر کراؤڈ نے مہمان ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا۔عمران خان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ایشز سے بھی بڑا کرکٹ مقابلہ ہوتا ہے، ایشز سیریز کی اپنی اہمیت ہے لیکن پاکستان اور بھارت کی دوطرفہ سیریز کا کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ یہ ایک مختلف کرکٹ ہوتی ہے جس میں ماحول جذبات، تناؤ، دباؤ اور لطف اندوزی کی کیفیت ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close