آٹا چکی مالکان نے فی کلو آٹے کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ کردیا؟ غریب کی قسمت پھوٹ گئی

اہور(پی این آئی)آٹا چکی مالکان نے فی کلو آٹے کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ کردیا؟ غریب کی قسمت پھوٹ گئی۔صوبائی دارحکومت میں بعض آٹا چکی مالکان نے فی کلو آٹے کی قیمت میں تین سے چار روپے کا اضافہ کردیا. ان کا موقف ہے کہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں گندم کی فی من قیمت 2250 روپے سے تجاوز

کر گئی ہے جبکہ لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا ہے کہ کہ اگر گندم کی قیمت میں کمی نہ آئی تو چکی کے آٹے کی قیمت آنے والے دنوں میں 80 روپے فی کلوتک پہنچ جانے کو کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا .اس ضمن میں لاہور آٹا چکی آونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن نےبتایا کہ ایسوسی ایشن نے قیمت بڑھانے کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا تاہم بعض چکی مالکان فی کلو آٹا 75 سے 76 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں .انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کا ریٹ بدستور72 روپے کلو ہے لیکن گندم کی اوپن مارکیٹ میں قیمت پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں جس کے نتیجہ میں منڈیوں میں گندم 2000 سے 2250 روپے فی من تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث چکی کے آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اگر گندم کی قیمت میں کمی نہ آئی تو چکی کا آٹا 80 روپے فی کلو ہو جائے گا.عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت گندم کی قیمت میں کمی کے اقدامات کرے اور ایسی پالیسی بنائے کہ جس سے گندم کی قیمت میں استحکام آ سکے کیونکہ گندم امپورٹ کر کے بھی منڈیوں میں گندم کی قیمت کم نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close