اسلام آباد(پی این آئی)سرکاری ملازمین کا بڑا نقصان، وزارت خزانہ نے پراویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ پر منافع کی شرح میں بڑی کمی کر دی، کتنا فرق پڑے گا؟ سوزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ پر مارک اپ شرح کم کردی ہے۔پراویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ پر مارک اپ شرح 2 اعشاریہ 35
فیصد کم کردی گئی۔وزارت خزانہ کے مطابق 2019-20 کے لیے پراویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ کے لیے مارک اپ 12 فیصد ہوگا۔پچھلے مالی سال 2018-19 میں یہ مارک اپ 14 اعشاریہ 35 فیصد تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں