اسلام آباد(پی این آئی)گذشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں کورنا کا رحجان مسلسل اوپر یا نیچے؟ تازہ ترین رپورٹ نے انکشاف کر دیا، پاکستان میں کورونا وائرس دے 613نئے کیسز اور11 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسزکی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار
445 تک جا پہنچی ہے اور جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد6ہزار201 ہے۔ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جو کہ اب 12 ہزار 116 ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 743 ہے۔ پنجاب 95 ہزار742، خیبرپختونخوا 35 ہزار401، بلوچستان12 ہزار370، اسلام آباد15 ہزار412، آزاد کشمیر2212 اور گلگت بلتستان میں 2565 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار186، سندھ میں 2 ہزار336، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 242، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، آزاد کشمیر میں 61 اور گلگت بلتستان میں 62 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 22 ہزار 859 کوروناٹیسٹ کیےگئے اور تا حال ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 40 ہزار 72 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ملک بھرکےاسپتالوں میں130 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعدادا یک ہزار920 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ایک ہزار 241 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں