ملک میں آج یوم تباہی منایا جائے، پیپلزپارٹی کی بڑی رہنما نے عوام کو کیوں مشورہ دے دیا؟

کراچی(پی این آئی)پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے 2سال مکمل ہونے پرآج یوم تباہی ہے ،حکومت نے ملک کوتباہ کاریوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،پی ٹی آئی حکومت نے نیب کواستعمال کیا،پی ٹی آئی حکومت کے کراچی کے خلاف عزائم ناکام بنادیں گے۔پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ

نے مولانا بخش چانڈیو کے ہمراہ پی ٹی آئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج پی ٹی آئی وزراکی فوج نے اپنے تباہ کاریوں سے آگاہ کیا،ہم تصویر کادوسرارخ دکھارہے ہیں جس سے عوام متاثر ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے 2سال مکمل ہونے پر آج یوم تباہی ہے ،حکومت نے ملک کوتباہ کاریوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے،مہنگائی،بےروزگاری اور اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں عوام کو ریلیف دیا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ کل زرتاج گل نے ایک نیاشاہکار پیش کیا،پی ٹی آئی کے لوگ جنرل ضیاالحق کی سالگرہ منا رہے ہوںگے،انہوں نے کہاکہ سونامی اورتبدیلی آئی لیکن تباہی لے کرآئی ،جمہوری اداروں کے آئینی حقوق کو پامال کیاگیا،فاشسٹ حکومت ملک کی سیاست پر سنگین وار کیا۔پی پی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ حکومت کے عجیب و غریب فیصلے ہیں،یہ معیشت مرغیوں اورانڈوں سے ٹھیک کررہے ہیں ،خوشحال پنجاب کنگال کیسے ہوگیا؟،حکومت کے آنے کے پہلے دن سے خوش نہیں تھا،انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے کہاکہ سونامی لاؤں گا،سونامی بڑے پیمانے پر تباہی کانام ہے،حکومت نے معیشت پر اتنے یوٹرنز لئے کہ تاریخ رقم کردی۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر کاکہنا تھا کہ خان صاحب بہت معصوم ہیں،سچ بول دیتے ہیں ،خان صاحب کبھی طالبان کیخلاف نہیں بولتے،انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے کہاکہ آپ کو سکون قبر میں ملے گا،اس وزیراعظم کوعجیب و غریب طاقت حاصل ہے،ان کا بھی بہت جلد حساب کتاب ضرور ہوگا،یہ لاڈلے کی حکومت ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ شوکت خانم کا نام لینے پر بلاول بھٹو زرداری ناراض ہو گئے تھے،چیئرمین صاحب نے کہایہ عمران خان کی والدہ کانام ہے،کوئی عمران خان کی ذاتی زندگی پر نہیں بولے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close