اسلام آباد ( پی این آئی )تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھتے ہوئے نوید سنائی ہے کہ پاکستانی معیشت بحرانوں سے نکل آئی ہے ،جمہوریت میں حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے، ہم ذاتی مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتے،
عمران خان کا مقصد صرف اور صرف فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا ، آج کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں پہنچ چکا ہے، دنیا نے پاکستان کا موقف تسلیم کیا، او آئی سی میں کشمیر پر چار نشستیں ہوچکی ہیں، افغانستان میں امن کا سہرا پاکستان کے سر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں