سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی ،کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

لاہور(پی این آئی):سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی ،کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد گرفتار، انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ریلوے اسٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد کی شناخت لیاقت کے

نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد اپنے ساتھی خود کش حملہ آور کا انتظار کر رہا تھا اور یہ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھی خودکش حملہ آور کی تلاش کے لیے بھی سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close