پاکپتن میں اہم شخصیت کی گاڑی پر فائرنگ، پھر کیا ہوا؟ تفصیل جانیئے

پاکپتن(پی این آئی)پاکپتن میں اہم شخصیت کی گاڑی پر فائرنگ، پھر کیا ہوا؟ پاکپتن میں صدر بار ایسوسی ایشن شہزاد منیر بھٹی کی کار پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس نے ایم پی اے احمد شاہ کھگہ سمیت دیگر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ بار پاکپتن شہزاد منیر

بھٹی اور سابق سیکرٹری بار غلام مصطفیٰ کار میں سوار تھے کہ دو موٹرسا ئیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور ایک نے اتر کر فائرنگ کردی، خوش قسمتی سے گولیاں وکلا رہنماؤں کو نہیں لگیں۔پولیس نے غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ کی درخواست پر فائرنگ کرنے والے ملزمان ارشد عرف سپاہی اور افضل عرف افضلی پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایم پی اے احمد شاہ کھگہ اور اس کے رشتہ دار انسپکٹر ارشد ڈوگر نے پرانی رنجش کی بناء پر ملزمان سے فائرنگ کروائی۔

close