راولپنڈی(پی این آئی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف کی
سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقاتآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹر ریاض کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد اور کمانڈر جوائنٹ فورس لیفٹیننٹ جنرل (اسٹاف) فہد بن ترکی السعود سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں