اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان نے سعودی عرب کو واضح اور دوٹوک پیغام بھجوا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ بالخصوص ایوان بالا کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں

کر سکتے،پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا۔اسرائیل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کے دور رس نتائج ہونگے۔چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بالخصوص ایوان بالا کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب بھی اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔سعودی سفیر نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے خیالات سے اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close