نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلی فونک رابطہ ، نواز شریف نے وطن واپسی کا اشارہ دیدیا

لندن(پی این آئی)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور جمعیت علما ءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نواز شریف نے فضل الرحمان سے کہا کہ رہبر کمیٹی کا

اجلاس جلد بلایا جائے ،اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اور متفقہ موقف طے کیا جائے ۔مولانا فضل الرحمان کی شکایت پر نواز شریف نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا ،مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے ، نواز شریف نے کہا کہ میری بیماری اور دور ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہمارے موقف کی نفی ہے ،بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ان کامزید کہنا تھاکہ ن لیگ کو اپنے قریب سمجھتا ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close