ہم کشمیریوں اورفلسطینیوں سے وفانہیں کررہے،مولانا فضل الرحمٰن حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی )جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ملک کو بچانا ہے تو ان حکمرانوں کو نکالنا ہو گا ، یہ حکمران اور پاکستان اکھٹے نہیں چل سکتے ۔مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی،ہم نے دھاندلی کوچیلنج کیا، یوم

آزادی منچلوں کابازاروں میں گھومنے کانام نہیں، پاکستان کوکلمہ طیبہ کی بنیادپرحاصل کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا، جے یوآئی فرنٹ لائن پرلڑنے والی جماعت ہے،ہمیں پاکستان کے مستقبل کاسوچناہوگا۔ان کا کہناتھا کہ ہمیں آپ کے حربوں سے کوئی خوف نہیں ہے ، ذاتی اور پارٹی مفادات سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کا سوچنا ہوگا ، ملک کو بچانا ہے تو ان حکمرانوں کو نکالنا ہو گا ، یہ حکمران اور پاکستان اکھٹے نہیں چل سکتے ، ان حکمرانوں کی ہماری تہذیب سے کوئی وابستگی نہیں ہے ، ملک کو آئین اور قانون کی بالادستی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ آمرانہ رویوں سے پہلے بھی لڑے تھے اور اب بھی لڑیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ ہمیں پاکستان کے مستقبل کاسوچناہوگا، کشمیریوں پرمظالم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں، ہم نے70سال میں مظلوم کشمیریوں کیلئے کیاجنگ لڑی؟ فلسطینی بھی 70 سال سے جنگ لڑرہے ہیں، ہم کشمیریوں اورفلسطینیوں سے وفانہیں کررہے، بھارت نے کشمیرکی حیثیت ختم کی،ہم پسپائی کی طرف چلے گئے، کل ہم سوچ رہے تھےکہ سرینگرکیسے لیناہے اور آج ہم سوچ رہے ہیں مظفرآباد کیسے بچاناہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close